عیدالفطرکے بعد دینی اتحاد قائم کیا جائیگا ، فسلطینیوں پرحملے قابل مذمت، عالم اسلام اوراقوام متحدہ اپناکردارادا کرے ،حافظ سعید

بدھ 23 جولائی 2014 22:36

عیدالفطرکے بعد دینی اتحاد قائم کیا جائیگا ، فسلطینیوں پرحملے قابل ..

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جولائی۔2014ء) جماعة الدعوة پاکستان کے سربراہ حافظ محمدسعیدنے کہاہے کہ عیدالفطرکے بعدتمام دینی جماعتوں کے اتحادکیلئے کوششیں کی جائیں گی ،اس سلسلے میں مختلف مکاتب فکرکے جیدعلماء سے رابطہ ہوچکاہے اورانشاء اللہ عیدکے بعدملک دشمن عناصرکیخلاف ایک ایسادینی اتحادقائم کیاجائیگاجوعالم اسلام کیلئے سودمندثابت ہوگا۔

حافظ محمدسعیدنے کہاکہ عیدالفطرکے بعدآئی ڈی پیزکی وزیرستان واپسی کاعمل شروع ہوجائیگا۔انہوں نے مزیدکہاکہ پچیس ہزارخاندانوں میں عیدراشن تقسیم کیاجاچکاہے جبکہ عیدکے موقع پرایک لاکھ خاندانوں کوجماعتة الدعوہ کھانافراہم کریگی ۔حافظ سعیدنے بدھ کو فیصل آبادسے ایک کروڑچھیالیس روپے کے عیدپیکج آئی ڈی پیزکیلئے بنوں ،کوہاٹ ،کرک اورڈیرہ اسماعیل خان میں بجھوایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ امریکہ ایک منصوبے کے تحت عالم اسلام کوکمزورکررہاہے اورا س سلسلے مٰں افغانستان میں جوشکست ہورہی ہے اس کاذمہ داروہ پاکستان کوٹھہراکربھارت کی افواج سے حملہ کراناچاہتاہے اس سلسلے میں بھارت کی بھاری افواج مغربی بارڈرپرجمع ہوچکی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان کی جنگ جلدختم ہوتاکہ امریکہ واپس افغانستان سے جاسکے ۔انہوں نے اسرائیل کی طرف سے فسلطینیوں پرحملے کی مذمت کرتے ہوئے عالم اسلام کے ممالک اوراقوام متحدہ سے اپیل کی کہ وہ اپناکرداراداکریں ،اگرایسانہ کیاگیاتویہودونصاری اورسپرپاورمسلمان ممالک کوتباہ کردیگی۔اس لئے ہم سب کوچاہئے کہ ہم مل کراپنے تمام اختلافات ختم کرکے ان کامقابلہ کریں ۔

متعلقہ عنوان :