سنٹرل جیل پشاورکے اعلی حکام جیل عملے کیساتھ ساتھ خواتین قیدیوں کو بھی اپنی ہوس کا نشانہ بنانے لگے
جمعرات 24 جولائی 2014 18:30
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جولائی۔2014ء) سنٹرل جیل پشاورکے اعلی حکام جیل عملے کیساتھ ساتھ خواتین قیدیوں کو بھی اپنی ہوس کا نشانہ بنانے لگے سینئر فی میل جیل وارڈن نے جیل افسران کی جانب سے ناجائز تعلقات کے پے درپے مطالبات ، جیل آفسران کی راز آفشاں کرنے اور اپنے ساتھ اور دوسرے ملازمین و قیدیوں کے ساتھ ہونے والے زیادتی کو منظرعام پر لانے پر مجبور کردیا۔
پشاور پریس کلب میں سنٹرل جیل پشاور کی سینئر جیل وارڈن شہزادی رابعہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سینٹرل جیل پشاور کے سابق جیل سپرنٹڈنٹ خالد عباس اور موجودہ سپرنٹنڈنٹ مسعود الرحمان اور ان کے بیٹے سہراب خان نے ان کا جینا حرام کر دیا ہے اور آئے روز ان سے ناجائز مطالبات کرتے رہتے ہیں مطالبات نہ ماننے کی صورت میں پشاور کے سابق جیل سپرنٹنڈنٹ حال ہری پور جیل سپرنٹنڈنٹ نے ان کا تبادلہ چارسدہ ‘ صوابی اور مردان سمیت دیگر علاقوں کو کرواتے رہے اور ساتھ میں یہ دھمکی بھی دیتے رہے کہ ان کے مطالبات تسلیم کرلے یا بصورت دیگر ان کو پشاور میں ڈیوٹی نہیں کرنے دیا جائیگا ان کے تبادلے کے بعد موجودہ سپرنٹنڈنٹ مسعود الرحمان اور ان کے طالبعلم بیٹے آئے روز جیل میں آتے ہیں اور ان سمیت دیگر ملازمین اور قیدی خواتین کو تنگ کرتے ہیں اور ان سے ناجائز تعلقات رکھنے پر مجبور کرتے ہیں جبکہ ان کے والد بھی ان سے کم نہیں ہیں اور وہ بھی جیل عملے کیساتھ ساتھ حسین قیدیوں کو اپنے آفس میں بھلا کر ان سے ناجائز مراسم قائم کرنے کی کوشش کرتا ہے اور ساتھ ہی ان کو موبائل اور نقدی بھی فراہم کرتے ہیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
رواں ساملی کے ابتدائی9ماہ، مقامی قرضوں پر سود کی ادائیگیوں کیلئے 4807 ارب روپے خرچ ہوئی: وزارت خزانہ
-
پی آئی اےنے متحدہ عرب امارات سفر کرنے والے مسافروں کے لیے ’’سفری ہدایات‘‘جاری کر دیں
-
سیاسی اور معاشی بحرانوں کا حل یہ ہی ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں ایک ساتھ بیٹھیں. رانا ثناءاللہ
-
سائفر کیس: عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت 6 مئی تک ملتوی
-
انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے والوں کی سمز بند کرنے بارے ایف بی آر کا خط پی ٹی اے کوموصول
-
طوفانی بارشوں سے پی آئی اے کے متحدہ عرب امارات اور شارجہ کے لیے فضائی آپریشن متاثر
-
پی ٹی آئی کا عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ
-
چین میں شدید بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد 48 ہو گئی
-
ہائیکورٹس میں بغیرتحریری امتحان ججز کی تقرری کا اقدام سپریم کورٹ میں چیلنج
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا صادق عباسی ہسپتال بہاول پورکا دورہ
-
کراچی ایئرپورٹ سے بڑی مقدار میں سونے کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام
-
افغانستان سے بیلجیئم اسمگل کی کوشش ناکام، کراچی میں آئس نشہ کی بڑی کھیپ پکڑی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.