افغانستان سے بیلجیئم اسمگل کی کوشش ناکام، کراچی میں آئس نشہ کی بڑی کھیپ پکڑی گئی

5 کنٹینیرز کراچی بندرگاہ پہنچے تھے، زیر حراست تین میں سے دو ملزمان کا تعلق افغانستان سے ہے، ترجمان اے این ایف

جمعرات 2 مئی 2024 16:06

افغانستان سے بیلجیئم اسمگل کی کوشش ناکام، کراچی میں آئس نشہ کی بڑی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2024ء) ملکی تاریخ کی بیرون ملک اسمگل کی جانے والی میتھ آئس کی بڑی کھیپ پکڑگئی، میتھ ایمفیٹا مائن 5 کنٹینرز کی چھت اور دروازوں میں چھپائی گئی تھی۔تفصیلات کے مطابق اے این ایف نے ملکی تاریخ کی بیرون ملک اسمگل کی جانے والی میتھ آئس کی سب سے بڑی کھیپ پکڑلی۔

(جاری ہے)

ترجمان اے این ایف نے کہا 224 کلو آئس، افغانستان سے سوپ سٹونز کی ایکسپورٹ کی آڑ میں، بیلجیئم اسمگل کی جا رہی تھی، منشیات براستہ طورخم، افغانستان سے اپنی منتقی منزل بیلجئم سمگل کرنے کے لئے پہلے کراچی اسمگل کی گئی۔

ترجمان نے کہا کہ میتھ ایمفیٹامائن 5 کنٹینیرز کی چھت اور دروازوں میں انتہائی محارت سے چھپائی گئی تھی۔اے این ایف نے کراچی پورٹ پر سمگلنگ میں استعمال ہونے والے تمام کنٹینرز کو تحویل میں لے لیا، کنٹینر بھجوانے والے 3 ملزمان جن میں سے 2 کا تعلق افغانستان سے ہے، کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار ملزمان طورخم بارڈر سے افغانستان فرار کی کوشش کررہے تھے۔ترجمان کے مطابق اے این ایف منشیات کی اسمگلنگ کے انسداد اور دنیا کو منشیات کے مضر اثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے پرعزم ہے۔