غزہ میں صیہونی بربریت کی انتہا، شہادتوں کی تعداد 800 سے تجاوز کر گئی
جمعہ 25 جولائی 2014 11:59
غزہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25جولائی 2014ء) غزہ میں صیہونی افواج نے فضائی بمباری اور زمینی گولہ باری سے ہر طرف تباہی مچا دی ہے اور 18 روز سے جاری حملوں میں اب تک 800 سے زائد فلسطینی شہید جب کہ ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق صیہونی افواج کی غزہ میں سفاکیت 18 ویں روز بھی جاری ہے اور تازہ ترین حملوں میں درجنوں فلسطینی شہید ہو گئے ہیں صیہونی افواج کی جانب سے غزہ میں عام شہریوں کے گھروں کو نشانہ بنانے کے بعد اب مساجد، اسپتالوں، اسکولوں اور پناہ گزین کیمپوں پر بھی آگ کے گولے برسائے جا رہے ہیں جس میں اب شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 800 سے زائد جب کہ زخمیوں کی تعداد 5 ہزار سے بڑھ چکی ہے۔
مغربی پٹی میں رام اللہ کے علاقے میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہرے کرنے والے نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوجیوں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 3 نوجوان شہید جب کہ 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔
(جاری ہے)
گزشتہ روز بھی صیہونی افواج نے جبالیہ میں پناہ گزین کے کیمپ کو نشانہ بنایا جس میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد سمیت 7 فراد شہید ہو گئے۔
اسرائیلی فوج نے غزہ میں ایک اسکول کو بھی نشانہ بنایا جس میں 15 معصوم بچے جاں بحق جب کہ 100 کے قریب زخمی ہو گئے۔واضح رہے کہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف یورپ سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک میں سول سوسائٹی کی جانب سے مظاہرے کئے جا رہے ہیں لیکن اقوام متحدہ اور نام نہاد عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں کسی طریقے سے بھی اسرائیل بربریت کو تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مزدوروں کا معیارزندگی بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں: مریم نوازشریف
-
باتوں اور ٹک ٹاک سے کچھ نہیں ہوتا، علی امین گنڈا پور
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاری کرلی گئی
-
پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دو طرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال
-
سیمنٹ کی بوریوں پر تاریخ اجراء اور ایکسپائری لکھنے کا فیصلہ
-
وزیراعلی پنجاب کا ٹارگٹ ہے کہ جلد سے جلد پنجاب کی فضا کو ایسے زہر سے پاک کیاجائے : مریم اورنگزیب
-
سعودی عرب: مناہل العتیبی کو 11 برس قید کی سزا
-
وزیراعظم نے غیر ضروری خریدی گئی گندم کی تحقیقات کرانے کی منظوری دیدی
-
پاکستان، آئی ایم ایف کے درمیان نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کا شیڈول طے پاگیا
-
5 سالوں میں ہر ضلع میں سٹیٹ آف دی آر ٹ ہسپتال بنا کرجاؤں گی
-
مزدور کو درپیش مسائل کا مکمل ادراک ہے، حکومت آئندہ بجٹ میں مزدوروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی، وزیراعظم شہباز شریف کا تقریب سے خطاب
-
ای او بی آئی نے پنشنرز کیلئے 4ارب 73کروڑ روپے سے زائد کی پنشن جاری کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.