ای او بی آئی نے پنشنرز کیلئے 4ارب 73کروڑ روپے سے زائد کی پنشن جاری کردی
بدھ 1 مئی 2024 18:19
(جاری ہے)
جن میں سے اب تک 98,434 ادارے فعال، 46,831 ادارے بند اور 4,046 ادارے ڈی رجسٹرڈ ہوچکے ہیں اور ان میں سے صرف 40 ہزار رجسٹرڈ آجران اور ادارے اپنے بیمہ دار ملازمین کی مد میں ای او بی آئی کو ماہانہ کنٹری بیوشن کی ادائیگی کر رہے ہیں ۔
جبکہ ای او بی آئی میں رجسٹرڈ بیمہ دار افراد کی تعداد 10,953,398 تک پہنچ چکی ہے ۔ جو مستقبل میں مقررہ شرائط و ضوابط کے مطابق اپنی پنشن کے حقدار ہوں گے ۔ اب تک ای او بی آئی کی تاحیات پنشن سے 769,287 پنشنرز مستفید ہوچکے ہیں ۔ جن میں490,391 بزرگ، 265,431 پسماندگان اور 13,465 معذور پنشنرز شامل ہیں ۔ جبکہ ای او بی آئی نے رواں مالی سال کے دوران 31 مارچ تک رجسٹرڈ آجران اور اداروں سے ان کے بیمہ دار افراد کی مد میں 41,366,694,762 روپے وصول کئے ہیں ۔ اس وقت ای او بی آئی کی کم از کم پنشن 10ہزار روپے ماہانہ اور زیادہ سے زیادہ پنشن اوسط کم از کم اجرت اور بیمہ دار فرد کی بیمہ شدہ مدت ملازمت کے فارمولے کے مطابق مقرر کی جاتی ہے ۔ اسرار ایوبی نے مزید بتایا کہ اس وقت ای او بی آئی کو سنگین انتظامی اور مالی بحران کا سامنا ہے کیونکہ 1995 سے وفاقی حکومت کی جانب سے ای او بی آئی کی میچنگ گرانٹ بند ہو جانے اور 2010 میں منظور ہونے والی اٹھارہویں آئینی ترمیم کے نتیجہ میں وفاق سے شعبہ محنت کے خاتمہ اور اسے صوبوں کو منتقل کئے جانے کے بعد ملک کے صنعتی، کاروباری، تجارتی اور دیگر اداروں کی اکثریت اپنے اداروں اور ملازمین کی ای او بی آئی میں رجسٹریشن کرانے اور ماہانہ واجب الادا کنٹری بیوشن 1920 روپے ماہانہ فی ملازم ادائیگی سے بچنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں اور ای او بی آئی کے خلاف بڑی تعداد میں دائر کیسز اعلی عدلیہ میں زیر سماعت ہیں جس کے نتیجہ میں نجی شعبہ میں خدمات انجام دینے والے لاکھوں ملازمین اور ان کے پسماندگان ای او بی آئی کی تاحیات پنشن کے حق سے محروم ہوگئے ہیں ۔مزید اہم خبریں
-
جرمن مصنفہ جینی ایرپن بیک کی کتاب کیروس کے لیے عالمی بکر پرائز
-
امریکہ نے بنگلہ دیش کے سابق آرمی چیف پر پابندیاں عائد کر دیں
-
کرغزستان میں حالات معمول پر آگئے، فسادات کے ذمہ داروں کو گرفتار کرلیا گیا، اسحاق ڈار
-
اقوام متحدہ ، جنوبی سوڈان امن مشن میں خدمات انجام دینے والے پاکستانیوں کے اعزاز میں تقریب
-
ایران کے صدر ابراہیم رئیسی و دیگر کی نماز جنازہ ادا
-
ہتک عزت قانون کا بل پنجاب اسمبلی واپس بھیجنے کیلئے گورنر کو مراسلہ ارسال
-
گندم کی درآمدات میں ملوث افراد کوگرفتار کیا جائے،کسان رابطہ کمیٹی
-
ہم جا کدھر رہے ہیں؟ سیاستدان خاموش کیوں ہیں؟
-
مرکزی ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن پر حملے کا مقدمہ درج
-
یوکرین: خارکیئو پر حملوں میں شدت سے انسانی امدادی ضروریات میں اضافہ
-
طویل خطرناک راستے لیکن مہاجرت خوشحالی کا سبب بھی
-
قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے روف حسن حالت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.