Live Updates

وزیراعلی پنجاب کا ٹارگٹ ہے کہ جلد سے جلد پنجاب کی فضا کو ایسے زہر سے پاک کیاجائے : مریم اورنگزیب

بدھ 1 مئی 2024 18:42

وزیراعلی پنجاب کا ٹارگٹ ہے کہ جلد سے جلد پنجاب کی فضا کو ایسے زہر سے ..
،لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2024ء) سینئرصوبائی وزیرمریم اورنگزیب کی ہدایت پرصوبہ بھر میں پرولیسیس پلانٹس کے خلاف بشمول شیخوپورہ اور مریدکے میں کریک ڈاؤن بدستور جاری ہے۔ٹائروں کو پگھلاکر زہریلے دھوئیں اور کیمیائی تعفن پھیلانے میں ملوث درجنوں یونٹس منہدم کردئیے گئے۔ شیخوپورہ اور مریدکے میں واقع آفتاب گیلانی پرولیسیس پلانٹ،موضع ننگل پرولیسیس پلانٹ، سہدان پرولیسیس پلانٹ،دانش پرولیسیس پلانٹ،میاں رفاقت پرولیسیس پلانٹ،دوردہند پرولیسیس پلانٹ،عاشق،اے ی ایچ پرولیسیس پلانٹ،عامر پرولیسیس پلانٹ اور دیگر پرولیسیس پلانٹس کو مسمارکرکے بجلی کے کنکشنز کاٹ دیے گئے۔

لاہور، شیخوپورہ، مرید کے سمیت مختلف شہروں میں محکمہ تحفظ ماحول، میونسپل کارپوریشن اور ضلعی انتظامیہ نے مشترکہ آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

صوبائی سینئر وزیرمریم اورنگزیب نے اپنے ایک۔بیان میں کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا ٹارگٹ ہے کہ جلد سے جلد پنجاب کی فضا کو ایسے زہر سے پاک کیاجائے جو بچوں سمیت شہریوں کے زندگیوں کو تباہ کر رہا ہے۔

ٹائر پگھلانے سے سانس، پھیپھڑوں اور کینسر سمیت دیگر جان لیوا بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔انسانی جانوں کوخطرے میں ڈالنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ٹائر جلانے سے پیدا ہونے والے دھوئیں سے پنجاب میں لوگ دمے، سانس اور پھیپھڑوں کی مہلک بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔ انہو ںنے کہاکہ 400 سے 800 درجہ حرارت پر ٹائر اور دیگر نامیاتی اجزاء جلانے سے انتہائی زہریلی گیس 'کاربن مونو آکسائیڈ' پھیلتی ہے، یہ فیکٹریاں فضا میں موت پھیلا رہی ہیں۔ سینئر وزیر پنجاب نے کہا کہ ہمیں ماحول،پانی، اور ہواکو آلودگی سے پاک کرکے زمین کو سرسبز وشاداب بنانا ہی-
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات