عمران خان کی دوسروں پر الزام تراشی کا واحدمقصد عوام کی توجہ اہم مسائل سے ہٹانا ہے
جمعہ 25 جولائی 2014 16:05
لاہور ( ‘اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جولائی۔2014ء) پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف مارکیٹ اکانومی (پرائم) کی حالیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی دوسروں پر الزام تراشی کا واحدمقصد عوام کی توجہ جان بوجھ کر اہم مسائل سے ہٹانا ہے،رپورٹ میں تحریک انصاف کی صوبہ کے پی کے میں کارکردگی کوبھی خراب قرار دیا گیا ہے۔جون2013 ء سے جون 2014 کے عرصے کی صوبائی ٹریکنگ رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کا نعرہ صوبہ کے پی کے میں تبدیلی لانا اور 90 روز میں کرپشن کا خاتمہ تھا اور تحریک انصاف کو وہاں یہ کرکے دکھانا ضروری ہے کیونکہ اس صوبے میں کوئی جماعت بھی انتخابات میں مسلسل دوبار کامیابی حاصل نہیں کر سکی ہے۔
رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کی عوام کو ٹرانسپورٹ کی فراہمی،انفراسٹرکچراوربنیادی ضروریات،بیروزگاری کے خاتمے، ووکیشنل ٹریننگ پروگرام،کسانوں کو قرضوں کی فراہمی اورلائیو سٹاک کے شعبے میں کارکردگی بھی زیرو رہی ہے۔(جاری ہے)
تحریک انصاف کے اکنامک ایجنڈا کا سکور10 میں 3.82 رہا ہے۔کے پی کے حکومت کا زراعت اور لائیو سٹاک میں سکور 10 میں 3.42 ،ٹیکسیشن1.5 ،ہیلتھ4.2 لیبروہیومن ریسورس3.75 ، ہاؤسنگ5.5 ،ای گورننس3 اور زرعی ترقی میں 10 میں سے2.75 رہا ہے۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والی لیڈر شپ عمران خان پر مسلسل الزام تراشی جاری رکھنے کے لیے دباؤ ڈالتی ہے کیونکہ اس کے خیال میں اس طرح تحریک انصاف کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
خواجہ عمران نذیر، خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت ڈینگی وائرس بارے اجلاس
-
سندھ حکومت بلاول بھٹو کے وعدوں کی تكمیل کے لئے کوشاں ہے ، سید مراد علی شاہ
-
قصور،8 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار
-
کراچی: خاتون کو بلیک میل اور قتل کرنے والا دوست گرفتار
-
ملک بھر میں گیس کی قیمتوں کا یکساں فارمولا لانے کی کوششں
-
9 مئی پاکستان کی سیاست میں ایک سیاہ دن ہے،وزیرِ اعلی کے پی چڑھائی کریں گے تو قانون کے مطابق عمل ہو گا، فیصل کریم
-
بانی پی ٹی آئی کے گھر پر چھاپے کیخلاف احتجاج کرنے پر قائم 3 مقدمات کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 3جون تک ملتوی
-
لاہور ہائیکورٹ نے عون چوہدری کی کامیابی کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی کر دی
-
عمرسرفرازکے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کیخلاف درخواست پر کارروائی ملتوی
-
گندم کی نئی قیمت مقرر کرنے کی متفرق درخواست پر حکومت سے 14مئی تک جواب طلب
-
مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس یوم تکبیر پر منعقد کرنے کا فیصلہ
-
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پرسیلاب متاثرین کےلئے لاہورسے موبائل وین ہسپتال پشاور پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.