عمرہ زائرین کا رش،محافظین کعبہ کی ذمہ داریوں میں بھی خاطر خواہ اضافہ

جمعہ 25 جولائی 2014 16:15

عمرہ زائرین کا رش،محافظین کعبہ کی ذمہ داریوں میں بھی خاطر خواہ اضافہ

مکہ مکرمہ(‘اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جولائی۔2014ء)مسجد حرام کی توسیعی منصوبے پر جنگی بنیادوں پر تعمیراتی کام اور ماہ صیام میں معتمرین کرام کی تعداد میں غیر معمولی اضافے کے باعث محافظین کعبہ کی ذمہ داریوں میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہو جاتا ہے۔مسجد حرام میں متعین پبلک سیکیورٹی ادارے کے اہلکار اپنی جان پر کھیل کر اللہ کے مہمانوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کی کوشش کرتے ہیں،عرب ٹی وی کے مطابق تعمیراتی کاموں کے تسلسل اور معتمرین کی تعداد میں غیر معمولی اضافے کے باعث سیکیورٹی اہلکاروں کی مشکلات بڑھ جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

تعمیراتی کام کے دوران ہونے والی توڑ پھوڑ سے پیدل اور سوار زائرین کو بچاتے ہوئے مناسک کی ادائی میں ان کی مدد کرنا یقینا ایک مشکل مرحلہ ہے۔سیکیورٹی اہلکار روزے کی حالت میں معتمرین کی خدمت اور راتوں کو بھی اللہ کے مہمانوں کا تحفظ یقنیی بنانے میں جتے رہتے ہیں۔ ماہ صیام کے اختتام پر معتمرین کی تعداد میں کمی آ جاتی ہے مگر پبلک سیکیورٹی کے اداریکے تمام اہلکار ضیوف الرحمان کی خدمت میں پھر بھی چوکس رہتے ہیں۔ وہ خود کو مشکل میں ڈالتے ہیں مگر حجاج ومعتمرین کو ہر قسم کی پریشانی سے بچانے کی پوری پوری کوشش کرتے ہیں۔