عمران خان شور مچانے میں اپنا ثانی نہیں رکھتے،تبدیلی کا راگ الاپنے والے خیبر پختونخواہ میں کونسی تبدیلی لائے ہیں؟، چودھری محمد برجیس طاہر
جمعہ 25 جولائی 2014 16:50
خانقاہ ڈوگراں (‘اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جولائی۔2014ء) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ 14 اگست یوم اتحاد ہے لیکن عمران خان اسے یوم انتشار میں بدلنا چاہتے ہیں۔ عمران خان کو چاہیے کہ وہ احتجاج کا راستہ ترک کر کے انتخابی اصلاحات کی کمیٹی سے تعاون کریں اور انتخابی نظام میں موثر تبدیلیاں تجویز کریں۔
دراصل وہ اپنے احتجاجی پروگرام کے ذریعے اقتصادی اور توانائی کے منصوبوں کے سلسلے میں کیے گئے ہمارے اقدامات پر پانی پھیرنا چاہتے ہیں۔(جاری ہے)
تبدیلی کا راگ الاپنے والے عمران خان یہ بتائیں کہ انکی اسمبلی اب تک کونسی تبدیلی لائی ہے؟ محض شور مچانے اور عملاکرنے میں بہت فرق ہوتا ہے جبکہ عمران شورمچانے میں اپنا ثانی نہیں رکھتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خانقاہ ڈوگراں میں ایک سڑک کی افتتاحی تقریب کے موقع پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ 2013 میں عمران خان نے ملک کی خاطر انتخابی نتائج تسلیم نہیں کیے لیکن اب 2014 میں کیوں مسترد کر رہے ہیں۔ ہم عمران خان سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ آئی۔ڈی۔پیز کی بحالی میں وفاقی حکومت کا ساتھ دیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوج مدد و حمایت کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.