پنجاب ایجوکیش فاؤنڈیشن کے پارٹنرسکولوں کا اجلاس

جمعہ 25 جولائی 2014 18:00

لاہور ( ‘اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جولائی۔2014ء) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے مفت تعلیم کے منصوبے فاؤنڈیشن ایسٹڈ سکول سے منسلک سکول مالکان کا اجلاس آج پیف ہیڈ آفس میں منعقد ہوا۔پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر ندیم مسعود نے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں لاہور،جھنگ،چنیوٹ،سیالکوٹ۔

(جاری ہے)

قصور،پاکپتن،اوکاڑا اور شیخوپورہ کے پارٹنر سکول مالکان کے علاوہ شعبہ تعلیم سے منسلک این جی اوز کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر فاؤنڈیشن ایسٹڈ سکول پروگرام کے مجوزہ نئے ماڈل کی افادیت اور مختلف پہلو پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ فاؤنڈیشن ایسٹڈ سکول پروگرام کی بدولت بے وسیلہ بچوں کو ان کے گھروں کے نزدیک مفت تعلیم کی سہولت حاصل ہو ئی ہے۔

متعلقہ عنوان :