غزہ کا قریہ قریہ تباہی کی تصویر بن گیا،اسرائیل کی انیس روزہ دہشت گردی نے غزہ میں تباہی مچادی ، شہرکھنڈر بن گیا

اتوار 27 جولائی 2014 20:09

غزہ کا قریہ قریہ تباہی کی تصویر بن گیا،اسرائیل کی انیس روزہ دہشت گردی ..

غزہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جولائی۔2014ء) اسرائیل کی انیس روزہ دہشت گردی نے غزہ میں تباہی مچادی ہے۔ شہرکھنڈر بن گیا۔ گھروں کو لوٹنے والے نقصانات کا اندازہ لگارہے ہیں۔میڈیارپورٹ کے مطابق غزہ پراسرائیل کی انیس روزہ بمباری اور شیلنگ سے ہسپتال، سکول، مکانات، اور پناہ گاہیں تک کھنڈر بن گئیں ، پورا شہربارود اور مٹی سے آلودہ ہے۔ ٹوٹے پھوٹے مکانات اور ملبے کے ڈھیرہرطرف پھیلے ہیں اور اسرائیلی بموں کے ٹکڑے جا بہ جا پڑے نظرآرہے ہیں۔

(جاری ہے)

ملبوں تلے دبی لاشیں نکالنے کا سلسلہ بھی جاری ہے اور اللہ اکبر کی صداوٴں میں کئی کئی شہداء کے جنازے اٹھائے جارہے ہیں۔'ہم دیکھ چکے کہ شام میں فلسطینی پناہ گزین خیموں میں کتنا ظلم ہوا، لبنان میں پناہ گزینوں پر جوبیتی وہ بھی ہم نے دیکھا، اب ہم کیوں ہجرت کریں؟ کہاں پناہ تلاش کریں۔ یہی بہتر ہے کہ ملبوں تلے جان دے دیں۔خان یونس میں بھی لوگ تباہی پرغمناک دکھائی دے رہے ہیں۔اسرائیل کی مزید بمباری سے پہلے لوگ بچا کھچا سامان لیکر محفوظ پناہ گاہوں کی طرف جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :