پشاور طیارے پر کئے جانے والے حملے کا کوئی ملزم گرفتار نہ ہوسکا،شکوک وشبہات پر پکڑے گئے تمام لوگ رہا

اتوار 27 جولائی 2014 20:51

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جولائی۔2014ء) پشاورمیں ائرپورٹ پر اترتے ہوئے طیارے پر کئے جانے والے حملے کا کوئی ملزم گرفتار نہیں کیا جاسکا اور شکوک وشبہات کے طور پر پکڑے گئے تقریباً تمام لوگوں کو رہا کردیا گیا ہے جبکہ ماہرین اس رائے کا بھی اظہار کررہے ہیں کہ جس طرح اڑتے ہوئے طیارے کو نشانہ بنایا گیا ہے اس میں بیرونی ہاتھ ملوث ہونے کا قوی امکان موجود ہے ۔

(جاری ہے)

ائرپورٹ پر ہوائی جہاز پر اس وقت حملہ کیا گیا تھا جب وہ لینڈنگ کررہا تھا اور اس واقعہ میں ایک خاتون مسافر جاں بحق ہوگئی تھیں ۔ پشاور پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شک و شبہ کی بنیاد پر سینکڑوں افراد کو حراست میں لیا لیکن پولیس ذرائع کے مطابق اس میں کوئی بڑی پیش رفت نہیں ہوسکی اور نہ ہی پولیس کسی ملزم تک پہنچ سکی ہے

متعلقہ عنوان :