سلامتی کونسل کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ
پیر 28 جولائی 2014 15:32
نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28جولائی 2014ء) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ میں جنگ بندی کی قرار متفقہ طور پر منظور کرتے ہوئے فریقین سے فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ غزہ کی تشویشناک صورت حال پر ہونے والے ہنگامی اجلاس میں سلامتی کونسل کے صدر راوانڈ کی جانب سے اسرائیل اور حماس سے غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔
اجلاس میں عید اور اس کے بعد دونوں فریقین کے درمیان جنگ بندی کے مطالبے کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں پائیدار جنگ بندی کے لیے مصر کی تجویز پر عمل درآمد کے لئے کہا گیا ہے جس کے تحت لڑائی میں وقفے سے غزہ کے مستقبل کے بارے میں نتیجہ خیز مذاکرات کے لیے راستہ ہموار ہو اور محصور غزہ کے سرحدی راستے کھلنے پر بھی بات چیت ہو۔
(جاری ہے)
دوسری جانب امریکی صدر براک اوباما نے بھی اسرائیلی وزیراعظم بنجیمن نیتن یاہو کو ٹیلی فون کیا اور غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کی۔
واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں گزشتہ 3 ہفتوں سے جاری بربریت میں اب تک 1060 سے زائد فلسطینی شہید جب کہ 6 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ اس کے صیہونی افواج کی بمباری سے غزہ میں سیکڑوں گھر ملبے کا ڈھیر ہو چکے ہزاروں فلسطینی بے گھر ہو چکے ہیں۔ حماس کی جانب سے جوابی کارروائی میں اب تک 43 اسرائیلی فوجی بھی ہلاک ہو چکے ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.