آسٹریلیا میں پہلی مرتبہ لاؤڈ اسپیکر پر اذان کی آواز سنائی دینے پر مسلمانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

پیر 28 جولائی 2014 18:17

آسٹریلیا میں پہلی مرتبہ لاؤڈ اسپیکر پر اذان کی آواز سنائی دینے پر مسلمانوں ..

سڈنی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28جولائی 2014ء) آسٹریلیا میں پہلی مرتبہلاؤڈ اسپیکر پر اذان کی آواز سنائی دینے پر مسلمانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت سڈنی میں واقع اوبرن گیلی بولو جامع مسجد میں جمعہ الوداع کے موقع پر لاؤڈ سپیکر کے ذریعے اذان کی آواز بلند ہونے پر مسلمان کیمونٹی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اس موقع پر مسجد کے باہر جمع ہونے والے افراد نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس موقع کا انتظار سالہا سال سے کررہے تھے لوگوں کی بڑی تعداد نے اس تاریخی موقع کو کیمروں کی آنکھ اور ریکارڈنگ میں محفوظ کرلیا۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا میں زیادہ تعداد ترک نڑاد باشندوں کی ہے۔

متعلقہ عنوان :