بلوچستان کے تحفظات دور نہ ہونے کے باعث ملک بھر میں مردم شماری کا معاملہ کھٹائی میں پڑگیا ، تنظیم مردم شماری کا مردم شماری کے لئے روڈ میپ تیار، حکومت کی طرف سے سگنل ملتے ہی یہ کام شروع اور چار ماہ میں مکمل ہوجائے گا،ذرائع، شماریات ڈویژن نے مردم شماری کیلئے فوج کی خدمات کا مطالبہ کر دیا
جمعرات 31 جولائی 2014 13:24
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31جولائی۔2014ء) بلوچستان کے تحفظات دور نہ ہونے کے باعث ملک بھر میں مردم شماری کا معاملہ کھٹائی میں پڑگیا ہے جبکہ تنظیم مردم شماری کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی طرف سے مردم شماری کے لئے روڈ میپ مکمل طور پر تیار ہے حکومت کی طرف سے سگنل ملتے ہی یہ کام شروع کیا جا سکتا ہے جو چار ماہ میں مکمل ہوجائے گااور دوسری جانب شماریات ڈویژن نے مردم شماری کیلئے فوج کی خدمات کا مطالبہ کر دیا ہے جو اسے آرٹیکل 245کے تحت دی جاسکتی ہیں۔
باخبر ذرائع کے مطابق بلوچستان کے مردم شماری پر تحفظات کی وجہ سے مسلسل تاخیر ہو رہی ہے ، ملک میں مردم شماری کے لئے دو لاکھ فارم چھپ چکے ہیں اور خراب ہورہے ہیں۔ذرائع کے مطابق ملک میں مردم شماری کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں ہے اور آخری بار جب یہ معاملہ زیر بحث آیا تو بلوچستان کے تحفظات کی وجہ سے اس کو مئو خر کرنا پڑا ۔(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے بلوچستان کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
ذرائع کے مطابق شماریات ڈویژن نے مطالبہ کیاہے کہ ملک میں مردم شماری کے لئے فوج کی سیکورٹی مہیا کی جائے اور دو لاکھ افراد ایک ہی دن میں مردم شماری میں حصہ لیں گے ۔کیونکہ مردم شماری کا کام ایک ہی دن میں ہو گا۔اس سے قبل بھی ماضی میں مسلم لیگ(ن) کی حکومت کے دور میں 1998ء میں مردم سماری ہوئی تھی اور سیکورٹی وجوہات کی وجہ سے مسلسل تاخیر ہو رہی ہے ۔زرائع کے مطابق سابقہ دور میں کی گئی خانہ شماری موثر رہے گی اورصرف مردم شماری کی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.