لیبیا کی اسلامی عسکریت پسند گروپ انصار الشرعیہ کا بن غازی شہر پر قبضے کے بعد شہر میں اسلامی امارت کے قیام کا اعلان

جمعرات 31 جولائی 2014 21:31

لیبیا کی اسلامی عسکریت پسند گروپ انصار الشرعیہ کا بن غازی شہر پر قبضے ..

طرابلس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31جولائی۔2014ء) لیبیا کی اسلامی عسکریت پسند گروپ انصار الشرعیہ نے بن غازی شہر پر قبضے کے اعلان کے ساتھ ہی شہر میں اسلامی امارت کے قیام کا اعلان کردیا ہے۔غیر ملکی خبر رسان ادارے کے مطابق انصارالشرعیہ کو امریکا نے دہشت گرد قرار دے رکھا ہے۔ اس گروپ پر بن غازی میں امریکی سفارتی مشن پر حملہ کرنے کا الزام رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس گروپ کے نمائندے اور ترجمان محمد الزہاوی نے بنغازی پر اب النصار الشرعیہ کا کنٹرول ہے، اس لیے اب یہ شہر اسلامی امارت بن گیا ہے۔دوسری جانب لیبیا کے ایک سابق فوجی جنرل خلیفہ حفتر نے اس گروپ کے دعوے کی تردید کی ہے۔ واضح رہے اس سابق جنرل نے رواں سال کے شروع میں بنغازی سے اسلام پسندوں کا صفایہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔بن غازی شوری کونسل کے رکن طلال نے کہا ہے کہ اسلامی عسکریت پسند وں نے فوجی اڈے پر قبضہ کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :