ڈیرہ اسماعیل خان ، مختلف واقعات میں تین افرادجاں بحق ،ایک زخمی ہوگیا،پولیس نے الگ الگ رپورٹ درج کرلی

ہفتہ 2 اگست 2014 17:52

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اگست۔2014ء) گاؤں جھوک اخونزادہ‘کچہ اورجھوک کھلڑمیں مختلف واقعات میں تین افرادجاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا‘پولیس نے الگ الگ رپورٹ درج کرلی۔تفصیلات کے مطابق خواتین کے تنازعہ پر موٹرسائیکل پرجانیوالے مولادادولدگل داد اورلیاقت علی ولدجمعہ خان پرگرہ اخونزادہ نزداراضی محمدجان میں چھپے ثناء اللہ وسایا‘یوسف‘دل جان سمیت چھ مسلح افراد نے اندھادھندفائرنگ کردی جس سے مولادادموقع پرجاں بحق ہوگیاجبکہ لیاقت علی زخمی ہوگیا۔

ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرارہوگئے۔چودھوان پولیس نے زخمی لیاقت علی کی رپورٹ پرچھ ملزمان کیخلاف 302-324-148-149PPCکے تحت مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے کاسلسلہ شروع کردیاہے۔

(جاری ہے)

دوسرے واقعہ میں تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدودمیں واقع گاؤں جھوک کھلڑمیں واقع ڈاکٹرفرید کے کلینک پرموجودعیدنوازولداللہ ڈیوایا اوراسکے بھائی محمدجہانگیرپرجھوک تریلی کے رہائشی غلام محمدولدشبیرمحمد‘ظفرولد رمضان اورعبداللہ ولدسوناخان نے موقع پرآکراسلحہ آتشیں سے فائرنگ کردی جس سے جہانگیرموقع پرزندگی کی بازی ہارگیا۔

ملزمان ارتکاب جرم کے بعدموقع سے بھاگ گئے۔گومل یونیورسٹی پولیس نے عید نوازکی رپورٹ پر تین ملزمان کیخلاف302-506/34PPC کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔رپورٹ میں کہاگیاہے کہ مخالف فریق سے ان کاسیاسی جھگڑاتھاجس کی وجہ سے انہوں نے یہ اقدام کیاہے۔اسی طرح خیبرپختونخواہ اورپنجاب کے سنگم پرواقع علاقہ کچہ میں غیرت کے نام پرصوبہ خان نامی شخص کوقتل کردیاگیا۔

متعلقہ عنوان :