پشاور،میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلوں کیلئے ایٹا انٹری ٹیسٹ کی جسٹریشن عید الفطر کی تعطیلات کے دوران بھی جاری رہی

ہفتہ 2 اگست 2014 20:44

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اگست۔2014ء) خیبرمیڈیکل یونیورسٹی پشاور کے زیر اہتمام صوبے کے پبلک او رپرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلوں کے لئے 17اگست کو ہونے والے ایٹا انٹری ٹیسٹ کی اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اگست۔2014ء رجسٹریشن عید الفطر کی تعطیلات کے دوران بھی جاری رہی۔ خیبرمیڈیکل یونیورسٹی کے شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اعداد وشمار کے مطابق اب تک 13,549امیدواراُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

2اگست۔2014ء رجسٹریشن کروا چکے ہیں جن میں6,162 طالبات اور 7,387 طلباء شامل ہیں ۔صوبے کے پبلک اور پرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کے لئے اس مرتبہ ایٹا کے زیر اہتمامانٹری ٹیسٹ بروز اتوار 17اگست2014 کو یونیورسٹی آف پشاور کرکٹ گراؤنڈ،اسلامیہ کالجیٹ گراؤنڈ پشاور،ایوب میڈیکل کالج ایبٹ آباد،گراسی گراؤنڈ سیدو شریف سوات اور یونیورسٹی ونسم کالج ڈیرہ اسماعیل خان سنٹرز میں صبح 9بجے بیک وقت منعقدہو گا جس کے لئیے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

(جاری ہے)

2اگست۔2014ء رجسٹریشن کا آغاز 14 جولائی سے ہوا جو کہ عید کی تعطیلات کے دوران بھی جاری رہی پشاور کے امتحانی مراکز کے لئے رجسٹر ڈ ہونے والے امیدواروں کی تعداد7740،ایبٹ آباد سنٹر کے لئے 2515 ، سوات کے لئے 2098جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان کے امتحانی سنٹر کے لئے رجسٹرڈ طلباء وطالبات کی تعداد1196 ہو چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :