تحریک انصاف کا لانگ مارچ ناکام بنانے کیلئے ن لیگ کی حکمت عملی تیار
اتوار 3 اگست 2014 13:56
ساہیوال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3اگست 2014ء) پاکستان مسلم لیگ ن نے صوبہ پنجاب کے ضلع ساہیوال میں یوم آزادی کے حوالے سے مختلف تقریبات کے لیے اپنی حکمتِ عملی تیار کرلی ہے۔ مسلم لیگ ن کے علاقائی عہدیدار اور کارکنان 14 اگست کی تقریبات کے انعقاد میں نوجوانوں پر توجہ مرکوز کررہے ہیں اور ریلیوں، سیمینار، دعائیہ تقریبات کے علاوہ قومی ترانوں کے مقابلوں سمیت دیگر تقریبات کے لیے انہیں متحرک کیا جارہا ہے۔
مسلم لیگ ن
کے ضلعی سیکریٹری جنرل راؤ نذر فرید نے میڈیا کو بتایا کہ 14 اگست کے دن پارٹی کارکنوں کی جانب سے ضلع کے تمام چوکوں پر پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں مسلم لیگ ن کے کارکن ان شخصیات کی فہرست بھی تیار کررہے ہیں جنہوں نے ملکی دفاع کے لیے اپنی جانیں دی ہیں۔(جاری ہے)
راؤ نذر فرید کا کہنا تھا کہ اس دن مسلم لیگ ن کی ضلعی قیادت ان قومی ہیروز کی قبروں پر جاکر انہیں خراج تحسین بھی پیش کرے گی۔
اس کے علاوہ ساہیوال کی تحصیل میونسپل انتظامیہ کو بھی ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ وہ اپنے علاقوں میں تقریبات کا انعقاد کریں۔
ضلع ساہیوال میں آرٹس کونسل کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریاض کا کہنا ہے کہ آرٹس کونسل کے احاطے میں بھی یوم آزادی کی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ ڈی سی او ڈاکٹر ساجد محمود ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں پرچم کشائی کی تقریب کی میزبانی کریں گے۔
واضح رہے کہ مبصرین مسلم لیگ ن کے آزادی مارچ کو تحریکِ انصاف کے لانگ مارچ سے منسلک کررہے ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.