چین میں زلزلے سے 150افرادہلاک،200زخمی،کئی افرادملبے تلے دب گئے،جنوب مغربی علاقے میں 6.1شدت کے زلزلے نے بتاہی مچادی،راستوں کی بندش سے امدادی کام متاثر،متاثرہ علاقوں میں بیشتر عمارتیں منہدم، مواصلاتی نظام درہم برہم، چھ ہزار سکیورٹی اہلکارروانہ،آفٹرشاکس کا سلسلہ جاری ہے،حکام

اتوار 3 اگست 2014 19:03

چین میں زلزلے سے 150افرادہلاک،200زخمی،کئی افرادملبے تلے دب گئے،جنوب ..

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3اگست۔2014ء) چین کے جنوب مغربی علاقوں میں زلزلے سے 150افرادہلاک اور200سے زائد زخمی ہوگئے ،چینی خبررساں ادارے کے مطابق ملک کے جنوب مغربی صوبے کے دوردراز پہاڑی علاقے میں آنے والے اس زلزلے سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی اور راستوں کی بندش کی وجہ سے امدادی کارکنوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،یہ زلزلہ چین کے مقامی وقت کے مطابق صبح دس بجے آیا اور امریکی ارضیاتی سروے کے مطابق زلزلے کی شدت6.1تھی۔

(جاری ہے)

چینی حکام کا کہنا تھا کہ کم گہرائی میں آنے کی وجہ سے زلزلے کی شدت بہت زیادہ تھی اور اس سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔زلزلے کے نتیجے میں متاثرہ علاقوں میں بیشتر عمارتیں منہدم ہوگئیں جبکہ بجلی اور مواصلات کا نظام درہم برہم ہوگیا۔چینی حکام نے امدادی کارروائیوں کے لیے چھ ہزار سکیورٹی اہلکار متاثرہ علاقے میں بھیج دیے،چین میں شہری امور کی وزارت نے اب تک اس واقعے میں 150افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی جبکہ200افراد زخمی ہیں۔ چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق متعددکی حالت تشویشناک ہے ،انہوں نے کہاکہ زلزلے سے لوشان کا علاقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا اور یہاں زلزلے کے آفٹر شاکس آنے کا سلسلہ بھی جاری ہے

متعلقہ عنوان :