ڈیرہ اسماعیل خان، انبیاء ،صحا بہ کرا م اور اولیاء کے دن منا نے سے نئی نسل کو مذہبی تعلیما ت سے آگاہی حاصل ہو تی ہے ،پیر سید انور شا ہ گیلا نی

پیر 4 اگست 2014 17:56

ڈیرہ اسما عیل خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اگست۔2014ء)معروف روحانی شخصیت در بار گیلانیہ سدر ہ شریف کے سجا دہ نشین پیر سید انور شا ہ گیلا نی نے کہا ہے کہ انبیاء ،صحا بہ کرا م اور اولیاء کے دن منا نے سے نئی نسل کو مذہبی تعلیما ت سے آگاہی حاصل ہو تی ہے ایسی روایات قائم رکھنا چاہیے ان خیا لات کا اظہارا نہوں نے سیدالشہدا ء حضرت امیر حمز ہ کی یو م شہا دت کی مناسبت سے منعقد ہ تقریب سے خطا ب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ اللہ کا دین ہم تک انبیا ئے کرا م ، صحا بہ کرا م اور اولیاء کرام کے ذریعے پہنچا ہے یہ تمام شخصیا ت اللہ کی نشانیا ں ہیں ان کے تذکر ے سے ایما ن کو جلا ء پہنچتی ہے اور نئی نسل اپنے محسنوں سے روشناس ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ ہم تک اللہ کا دین پہنچا نے والے امت کے محسن ہیں ایسے محسنوں کی یاد نہ منا نا مذہب سے دور ی کا باعث بنتا ہے انہوں نے کہا کہ حضرت امیر حمز ہ کی شہادت سے جہا ں اسلام کی خا طر بد ن کے ٹکڑے ٹکڑے کرا نے کا درس ملتا ہے وہیں فتح مکہ کے دن نبی کریم ﷺ کی جانب سے اپنے محبوب ترین چچا حضرت امیر حمزہ کے قاتلوں کے لیئے معافی کے اعلان سے عفو و درگذر اور برداشت کا بھی سبق ملتا ہے ، انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں قوم میں جذبہ ایمانی پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ برداشت، رواداری اور اتحاد پر کاربند رہنا انتہائی ضروری ہے۔