جامعہ کراچی، ایم اے اور ڈبل ایم اے پرائیوٹ کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

پیر 4 اگست 2014 18:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اگست۔2014ء) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیے کے مطابق ایم اے اور ڈبل ایم اے پرائیوٹ سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں بغیر لیٹ فیس کے توسیع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

طلبہ اپنے امتحانی فارم 08اگست2014 ء تک 3000/= روپے فیس برائے سال اول / دوئم کے ساتھ بینک کاؤنٹر واقع سلور جوبلی گیٹ جامعہ کراچی پر جمع کراسکتے ہیں۔

ایسے طلبہ جو 2007 ء یا اس سے قبل کی رجسٹریشن کے حامل ہیں اور ایم اے سال اول / دوئم کے سالانہ امتحان میں شرکت کے خواہشمند ہیں انہیں امتحان فیس کے علاوہ 5000/= روپے اضافی چارجز بھی اداکرنا ہونگے۔واضح رہے کہ اب امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی ۔مذکورہ تاریخ گذرنے کے بعدامتحانی فارم قابل قبول نہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :