پی سی بی کے انتخابات ایک ماہ میں ہو جائینگے، نجم سیٹھی، شہریار خان میں سے کسی ایک کا انتخاب کیا جائیگا، ریاض حسین پیرزادہ
پیر 4 اگست 2014 22:20
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4اگست 2014ء) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے انتخابات ایک ماہ میں ہو جائیں گے، نجم سیٹھی اور شہریار خان میں سے کسی ایک کا انتخاب کیا جائے گا ۔
(جاری ہے)
پیر کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران آسیہ ناز تنولی کے سوال کے جواب میں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا کہ پاکستانی ٹیم 12 سے 14 ستمبر 2014ء تک بنکاک میں ایشین اوشیانک ڈیوس کپ گروپ کا فائنل تھائی لینڈ کیخلاف کھیلے گی۔
اس ضمن میں 20 روزہ تربیتی کیمپ منعقد کیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کیلئے انتخابات ایک ماہ میں ہو جائیں گے۔ جسٹس سائر علی کو الیکشن کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔ شہریار خان اور نجم سیٹھی کے درمیان اس کیلئے مقابلہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ مقامی سطح پر ٹیلنٹ کی کمی نہیں۔ باہر سے لوگوں کو لانے کی بجائے مقامی سطح پر ذمہ داریاں سونپی جانی چاہئیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
اے ٹی ایف ، پاکستان ٹینس ٹیم کی مسلسل دوسری فتح، میزبان نیپال کو بآسانی 0-3 سے ہرا دیا
-
پاکستان کی نیشنل فٹ بال ٹیم میں سرگودھا یونیورسٹی کے ہونہار کھلاڑی طالب علم کو منتخب کر لیا گیا
-
مختصر ونڈو کے باعث چیمپئنز ٹرافی 2025ء کا فارمیٹ ون ڈے سے ٹی ٹونٹی میں بدلے جانے کا امکان
-
آسٹریلیا کے ٹونی ہیمنگ چیف پچ کیوریٹر کے لیے فیورٹ
-
کرکٹر اعظم خان کی ڈالرز سے پسینہ صاف کرتے ویڈیو وائرل
-
آسٹریلیا نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے حتمی اسکواڈ کا اعلان کردیا،اسمتھ اسکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام
-
انگلینڈ اورپاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ ( کل) کھیلا جائے گا
-
پاکستان ایسی ٹیم بنے گی جس پر فینز فخر کریں گے، جیسن گلیسپی
-
پاکستان کے سرباز خان نے بغیر آکسیجن ماؤنٹ ایوریسٹ سر کر لی
-
پی بی سی سی بلائنڈ کرکٹ ٹی ٹونٹی سپرلیگ کے لئے 56 کھلاڑی شارٹ لسٹ
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شائقین کو مختلف ٹیم دیکھنے کو ملے گی ، عماد وسیم کا دعویٰ
-
بابر اعظم، رضوان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے دوران امریکا میں اسلامک سینٹر کا دورہ کریں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.