لیبیا میں پھنسے پاکستانیوں کو تیونس کے راستے نکالا جا رہا ہے، دفتر خارجہ
پیر 4 اگست 2014 22:22
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4اگست 2014ء) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ لیبیا میں پھنسے پاکستانیوں کو تیونس کے راستے نکالا جا رہا ہے ۔اب تک رجسٹریشن نہ کرانے والے پاکستانی طرابلس میں پاکستانی سفارتخانے سے رابطہ کرکے اپنی موجودگی کے مقام سے آگاہ کریں ،تیونس کی سرحد پر پہنچنے والے پاکستانیوں کو ویزا کی سہولت فراہم کردی جائیگی ۔ پیر کو دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چونکہ لیبیا کا کوئی ایئر پورٹ آپریٹنگ نہیں ہے اس لئے تیونس میں پاکستانی سفارتخانہ تیونس کی سرحد پر پہنچنے والے پاکستانیوں کو تیونس کے ویزے کی فراہمی کیلئے انتظامات کر رہا ہے جہاں سے انہیں پاکستان واپسی کیلئے پروازیں دستیاب ہو سکیں گی ۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزارت خارجہ اور طرابلس میں پاکستانی سفارتخانے نے ایک بار پھر لیبیا میں موجود پاکستانیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سفارتخانے سے رابطہ کر کے اپنی موجودگی کے مقام سے آگاہ کریں اور اگر اب تک رجسٹریشن نہیں کرائی تو خود کو رجسٹرڈکرائیں ۔(جاری ہے)
بیان میں کہا گیا ہے کہ لیبیا میں سیکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر پاکستانی سفارتخانہ پاکستانی برادری سے مستقل رابطے میں ہے اب تک پاکستانی برادری سے ہونیوالے رابطوں سے یہ نشاندہی ہوئی ہے کہ تین ہزار چھ ہزار کے درمیان پاکستانیوں کو لیبیا سے نکالا جانا ہے ۔
طرابلس میں پاکستانی سفارتخانے نے پہلے ہی پاکستانیوں کی بڑی تعداد کی رجسٹریشن کر لی ہے اور تیونس کے حکام کو انکی آمد پر ویزے کی فراہمی کیلئے انکی دستاویزات بھجوا دیئے ہیں ۔ ترجمان دفتر خارجہ نے لیبیا میں موجود پاکستانیوں سے کہا ہے کہ وہ فون نمبر 0021892255216 اور 00218213610937 پر پاکستانی سفارتخانے سے رابطہ کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.