عمران خان پر شادی کیلئے خاندان والوں کا شدید دباؤ
پیر 4 اگست 2014 22:42
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4اگست 2014ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر شادی کیلیے ان کے خاندان والوں خصوصا بہنوں کی جانب سے شدید دباوٴ ڈالا جا رہا ہے۔
(جاری ہے)
نجی ٹی وی کا عمران خان کے خاندانی ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ چیئر مین پی ٹی آئی کے خاندانی ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ ان کی بہنوں نے اس سلسلہ میں خاندان سے ہی ہونے والی بھابھی کا انتخاب بھی کرلیاہے لیکن عمران خان کی”ہاں“کا انتظار ہے،اگرعمران خان اپنی بہنوں کی پسند پر راضی ہو جاتے ہیں تو اس بات کا قوی امکان ہے کہ وہ بہت جلد رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائینگے۔
عمران خان کی بہنیں اور باقی فیملی شادی کے حوالے سے اپنے بھائی پر سیاسی مخالفین کی بیجا تنقید سے شدید نالاں ہیں اور وہ ان پر شادی کیلئے شدیددباؤ ڈال رہے ہیں،عمران خان نے 1995 میں جمائماخان سے شادی کی تھی جو9 سال تک کامیابی سے چلتی رہی۔ سن 2004میں دونوں نے باہمی رضامندی سے علیحدگی اختیار کر لی عمران خان اور جمائما خان کے دو بیٹے سلیمان اور قاسم ہیں جو اس وقت لندن میں اپنی والدہ کے ساتھ رہ رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.