تمام کالجز انٹرمیڈیٹ داخلوں کے دوران خصوصی ڈینگی آگاہی کاؤنٹر بنائیں ،لبنیٰ فیصل /عبداللہ سنبل
منگل 5 اگست 2014 13:13
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اگست۔2014ء) رکن صوبائی اسمبلی لبنیٰ فیصل اورسیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب عبداللہ سنبل نے ڈی ایچ اے سمیت انسداد ڈینگی مہم میں شریک محکموں اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ ڈینگی کی افزائش کے لیے موسم موزوں ہوچکا ہے ، لہٰذا کسی بھی سنگین صورتحال اور جانی نقصان سے بچنے کے لیے ادارہ جاتی حدود اور اختیارات کو پس پشت ڈال کر قومی جذبے کے تحت ٹیم کی صورت میں انسداد ڈینگی سرگرمیوں میں تیزی لائی جائے۔
انہوں نے یہ بات منگل کے روز ٹاؤن ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کینٹ و کنٹونمنٹ بورڈز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ ڈپٹی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نعمان جمیل ،ڈی ڈی او ہیلتھ کینٹ ، انوائرنمنٹ انسپکٹرز، انٹامالوجسٹ ، تعلیم ، صحت ، فشریزودیگر متعلقہ محکموں کے نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی۔(جاری ہے)
اجلاس میں مختلف محکموں کے نمائندو ں نے گزشتہ ہفتے کے دوران نرسریوں ، فیکٹریوں ، زیر تعمیر عمارتوں ، ورکشاپس، ریسٹورانٹ، ٹائر شاپس ، سکولوں ، مساجد ، گھروں اور دیگر مقامات پر ان ڈور اور آؤٹ ڈور لاروا سرویلنس ، صفائی ستھرائی اور آگاہی مہم کے حوالے سے کارکردگی بارے بریفنگ دی ۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران ڈینگی لاروا سرویلنس میں آٹھ مختلف مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا جس کے پیش نظر ان تمام مقامات کی زبردست سویپنگ کی گئی۔اجلاس کوبتایا گیا کہ گزشتہ ہفتے میں مجموعی طورپر 13243گھروں میں ، 87462کنٹینرز کو چیک کیا گیا جبکہ ڈینگی ریگولیشنز کی خلاف ورزی پر نوٹسز بھی جاری کئے گئے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ڈینگی کے بھرپور تدارک کے لیے ماہانہ ایمرجنسی پلان وضع کردیا گیا جس کے تحت ہفتہ وار اور روزانہ کی بنیاد پر انسداد ڈینگی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ رکن صوبائی اسمبلی لبنیٰ فیصل نے کہا کہ انسداد ڈینگی مہم میں کوئی بھی کوتاہی اور غفلت بھاری جانی نقصان کا باعث بن سکتی ہے ،تمام محکموں کی سخت مانیٹرنگ کی جارہی ہے ۔سیکرٹری ہائر ایجوکیشن عبداللہ سنبل نے ہدایت کی کہتمام کالجزانٹرمیڈیٹ داخلوں کے دوران خصوصی ڈینگی آگاہی کاؤنٹر بنائیں اور طلباء میں بچاؤ بارے لٹریچر تقسیم کریں۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ایچ اے میں ڈینگی لاروا کی افزائش کے امکانات ظاہر ہوئے ہیں چنانچہ ٹیم ورک کی صورت میں بھرپور کارروائی کی جائے۔ ڈینگی مچھروں کی افزائش کے ہاٹ سپاٹس کے خاتمے پر خصوصی توجہ دی جائے ، موسم برسات میں بارشوں کے بعد پانی کھڑا نہ ہونے دیا جائے اور نکاسی آب کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ صفائی اور انسداد ڈینگی سرگرمیوں کی باقاعدہ رپورٹ مرتب کی جائے جبکہ لوگوں کو ڈینگی کے ممکنہ خطرات اور بچاؤبارے حفاظتی تدابیر کے لئے خصوصی آگاہی مہم تیز کی جائے ۔ ایم پی اے لبنیٰ فیصل نے کہا کہ بہترین ورکنگ ریلیشن شپ ، مربوط رابطوں اور طے کئے گئے ضابطہ کار پر عمل کر کے ہی ڈینگی کا تدارک ممکن ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.