اسٹیل ملز کو پانی کے بدترین بحران کا سامنا،اپنا پیداواری ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی

منگل 5 اگست 2014 19:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اگست۔2014ء) پانی کے بد ترین بحران کے باعث پاکستان اسٹیل ملز اپنا پیداواری ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔میڈیارپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایاگیا ہے کہ پاکستان اسٹیل ملز کی انتظامیہ نے گزشتہ ماہ جولائی میں پیداواری صلاحیت کا استعمال 20 فیصد تک بڑھانا تھا،لیکن پانی کی قلت کے باعث ملز اپنی پیداواری صلاحیت کے 8 سے 10 فیصد تک محدود رہی۔

(جاری ہے)

اسٹیل ملز کے منتظم اعلیٰ میجر جنرل ریٹائرڈظہیر احمد کے مطابق گزشتہ ماہ کے الیکٹرک کی جانب سے گھارو پمپینگ اسٹیشن پر 11 مرتبہ بریک ڈاؤن ہوئے ،جس کے سبب پانی کی شدید قلت سے ملز کے دو پلانٹس کے علاوہ تمام پلانٹس بند کرنے پڑے۔

متعلقہ عنوان :