”سب آن بورڈ اورآن روڈ ہیں،روٹی شوٹی کھا کے جایا جے“

شجاعت حسین کے دلچسپ جملوں پر قائدین اور صحافیوں کے قہقہے

منگل 5 اگست 2014 20:09

”سب آن بورڈ اورآن روڈ ہیں،روٹی شوٹی کھا کے جایا جے“

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اگست۔2014ء)مجلس وحدت المسلمین کے سیکرٹریٹ میں چوہدری شجاعت حسین کے روایتی جملوں سے پریس کانفرنس کشت زعفران بن گئی ۔

(جاری ہے)

جب ایک صحافی نے انقلاب مارچ اور آزادی مارچ کے ملنے اور شیخ رشید کی طرف سے بس چھوڑنے کا سوال کیا تو شجاعت حسین نے کہا کہ سب آن بورڈ اور آن روڈ ہیں ،شیخ رشید اس وقت راولپنڈی میں ہیں۔ جب صحافیوں کی طرف سے ان گنت سوالات پوچھ لئے گئے تو شجاعت حسین نے کہا کہ ہون کوئی سوال رہ نہیں گیا ،روٹی شوٹی کھا کے جایا جے ۔ اس موقع پر پریس کانفرنس میں بیٹھے قائدین اور صحافیوں نے خوب قہقے لگائے ۔