وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس

پیر 29 اپریل 2024 22:32

وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے وسطی کرم کے علاقہ علی شیرزئی میں کوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ۔وزیر اعلی نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو ملبے تلے دبے دیگر مزدوروں کو نکالنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ہدایت دی۔وسطی کرم کے علاقہ علی شیرزئی میں کوئلہ کان حادثہ ۔

وزیر اعلی کا جاں بحق مزدوروں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار ۔وزیر اعلی نے جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعاکی ۔ وزیر اعلی کی ملبے تلے دبے دیگر افراد کی خیریت کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا ہے۔ وزیر اعلی کی متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو ملبے تلے دبے دیگر مزدوروں کو نکالنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ہدایت ۔

(جاری ہے)

حادثے کی اصل وجوہات معلوم کرنے کے لئے تحقیقات کی جائیں، وزیر اعلی کی متعلقہ حکام کو ہدایت ۔ وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ حادثے کے زخمیوں کو بروقت طبی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔واقعہ کسی کی غفلت کا نتیجہ ثابت ہونے پر ذمہ داروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔۔ ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں ۔ کوئلہ کانوں میں کام کرنے والے مزدوروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں ۔اس سلسلے میں مروجہ قواعد و ضوابط اور حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :