وزیراعظم اور سابق صدرآصف زرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دونوں رہنماوٴں کا آئین اورجمہوریت کو ہر صورت بچانے پر اتفاق

منگل 5 اگست 2014 22:59

وزیراعظم اور سابق صدرآصف زرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دونوں رہنماوٴں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اگست۔2014ء) وزیراعظم میاں محمدنواز شریف نے سابق صدرآصف علی زرداری کوٹیلی فون کیا،دونوں رہنماوٴں نے آئین اورجمہوریت کے لئے اتفاق کیاہے ،دونوں رہنماوٴں نے اتفاق کیاکہ جمہوریت کوہرصورت بچایاجائیگا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعظم نے سابق صدرنے آصف علی زرداری جوبیرون ملک ہیں کوٹیلی فون کیااورسیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔پیپلزپارٹی کے رہنمافرحت اللہ بابرکے مطابق دونوں رہنماوٴں نے اتفاق کیاہے کہ ملک کسی مہم جوئی کامتحمل نہیں ہوسکتا۔آئین اورجمہوریت کے تحفظ کویقینی بنانے پربھی اتفاق کیاگیا

متعلقہ عنوان :