قائداعظم یونیورسٹی میں بدعنوانیوں ،بیڈگورننس اورانتظامی بے ضابطگیوں کے کیس کی سماعت وفاقی محتسب میں آج ہوگی

منگل 5 اگست 2014 23:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اگست۔2014ء) قائداعظم یونیورسٹی کی تمام تین نمائندہ ایسوسی ایشنزاکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن،آفیسرزویلفیئرایسوسی ایشن اورایمپلائزویلفیئرایسوسی ایشن کااجلاس گزشتہ روزیہاں منعقدہوا۔یہ اجلاس رواں سال قائداعظم یونیورسٹی میں بے ضابطگیوں اورمختلف تقرریوں میں پسندوناپسنداور خراب گورننس اورانتظامیبے ضابطگیوں کے دیگرمعاملات پرجنوری میں اے ایس اے کی جانب سے جاری کئے گئے وائٹ پیپرزسے متعلق وفاقی محتسب کی جانب سے لئے گئے سوموٹوایکشن کے جواب میں قائداعظم انتظامیہ کی جانب سے جواب کاجائزہ لیاگیا۔

اس کیس کی پہلی سماعت آج بدھ کوہورہی ہے اجلاس کے دوران اوڈبلیواے اورای ڈبلیواے کے سیکرٹریزجنرل نے صدراے ایس اے ڈاکٹروحیدچوہدری کومکمل مینڈیٹ دیدیاکہ وہ رجسٹرارڈاکٹرشفیق الرحمن اورسابق وائس چانسلرڈاکٹرمعصوم یاسین زئی کی جانب سے تقرریوں ،ترقیوں باالخصوص گریٹ بیس میں اپنی پروبیشن سروس کے دوران گریٹ اکیس میں رجسٹرارکی غیرقانونی ترقی جیسے مختلف کیسزمیں حقائق کومسخ کرنے ،غیرقانونی اقدامات اورایسٹاکوٹ کی خلاف ورزی کومنظرعام پرلائیں ۔

(جاری ہے)

تینوں ایسوسی ایشنزکے رہنماوٴں نے اس عزم کااعادہ کیاکہ ملک کے سرکردہ اعلیٰ تعلیمی ادارے سے کرپشن کے کلچرکوجڑسے اکھاڑنے کیلئے کوئی کسرباقی نہیں چھوڑی جائیگی۔(یاسرعباسی)

متعلقہ عنوان :