میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلوں کے لئے 17اگست کو ہونے والے ایٹا انٹری ٹیسٹ کی آن لائن رجسٹریشن کا کل آخری دن

بدھ 6 اگست 2014 20:15

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔6اگست 2014ء) خیبرمیڈیکل یونیورسٹی پشاور کے زیر اہتمام صوبے کے پبلک او رپرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلوں کے لئے 17اگست کو ہونے والے ایٹا انٹری ٹیسٹ کی آن لائن رجسٹریشن کا کل آخری دن ہے، کے ایم یوکے شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اعداد وشمار کے مطابق اب تک 18,852امیدوارآن لائن رجسٹریشن کروا چکے ہیں جن میں8,174 طالبات اور 10,678 طلباء شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

صوبے کے پبلک اور پرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کے لئیے اس مرتبہ ایٹا کے زیر اہتمامانٹری ٹیسٹ بروز اتوار 17اگست2014 کو یونیورسٹی آف پشاور کرکٹ گراؤنڈ،اسلامیہ کالجیٹ گراؤنڈ پشاور،ایوب میڈیکل کالج ایبٹ آباد،گراسی گراؤنڈ سیدو شریف سوات اور یونیورسٹی ونسم کالج ڈیرہ اسماعیل خان سنٹرز میں صبح 9بجے بیک وقت منعقدہو گا جس کے لئیے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز 14 جولائی سے کیا گیا تھا جو کہ عید کی تعطیلات کے دوران بھی جاری رہی پشاور کے امتحانی مراکز کے لئے رجسٹر ڈ ہونے والے امیدواروں کی تعداد10,666،ایبٹ آباد سنٹر کے لئے 3,486 ، سوات کے لئے 2,994جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان کے امتحانی سنٹر کے لئے رجسٹرڈ طلباء وطالبات کی تعداد1,706 ہو چکی ہے۔