کالجوں کے طلباء وطالبات جشن آزادی پاکستان کی تقریبات میں جوش و خروش کے ساتھ شریک ہیں،ہمایوں اقبال

بدھ 6 اگست 2014 20:27

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔6اگست 2014ء) پاکستان ڈائریکٹر کالجز راولپنڈی ڈویژن پروفیسر ہمایوں اقبال نے کہا ہے کہ کالجوں کے طلباء وطالبات جشن آزادی پاکستان کی تقریبات میں جوش و خروش کے ساتھ شریک ہیں تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کی عمارات پر قومی پرچم لہرادیئے گئے ہیں اور جشن آزادی پاکستان کے حوالے سے رنگا رنگ پروگرام پیش کیے جا رہے ہیں․ انہو ں نے یہ بات پنجاب کالج آف انفارمیشن ٹیکنالوجی راولپنڈی میں تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ․ پروفیسر ہمایوں اقبال نے کہا کہ لاکھوں قربانیوں سے حاصل کیے گئے اس مملکت خداداد کو قائد کے خوابوں کا گہوارہ بنانے کے لیئے ہمیں دن رات محنت کرنے کا عزم کرنا ہو گا ․ انہو ں نے کہا کہ سکولوں اور کالجوں کے طلباء وطالبات وطن سے اپنی محبت کے اظہار کے لیئے ٹیبلوز , ملی نغموں اور تقریری مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں ․ انہو ں نے کہا کہ جشن آزادی کے موقع پر تعلیمی اداروں کے سربراہان اور ٹیچنگ سٹاف کی طرف سے بھی یوم آزادی کے پروگراموں کو شایان شان انعقاد کا سلسلہ جاری ہے جس سے آزادی کے رونقیں دوبالا ہو رہی ہیں ․ چوہدری محمد اکرم نے کہا کہ آزادی کی تقریبات منا کر ہم تحریک پاکستان کے کارکنو ں اور شہداء پاکستان کو خراج عقیدت پیش کر رہے یں انہو ں نے بہترین تقاریر اور دیگر مقابلوں میں اعلی کارکردگی پر طلباء وطالبات کی کوشوں کی تعریف کی ․

متعلقہ عنوان :