سیالکوٹ‘ پاکستانی علاقے میں جاسوسی کی غرض سے داخل ہونے والا بھارتی فوجی گرفتار‘ دستاویزات اور نقشے برآمد‘ تفتیش کیلئے حساس اداروں کے حوالے

بدھ 6 اگست 2014 23:01

سیالکوٹ‘ پاکستانی علاقے میں جاسوسی کی غرض سے داخل ہونے والا بھارتی ..

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔6اگست 2014ء) سیالکوٹ کے بجوات سیکٹر سے جاسوسی کی غرض سے پاکستانی علاقے میں داخل ہونے والے بھارتی فوجی کو حراست میں لے لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز بجوات سیکٹر میں بی ایس ایف کا ایک اہلکار خفیہ طور پر پاکستانی علاقے میں گھسا جسے پاک رینجرز نے فوری طور پر حراست میں لے کر اس سے اہم دستاویزات اور نقشے برآمد کرلئے جبکہ بھارتی فوجی اہلکار کو تفتیش کیلئے حساس اداروں کے حوالے کردیا گیا ہے تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے کہ سرحدی باڑ ہونے کے باوجود وہ کس طرح پاکستانی حدود میں داخل ہوا اور اس کے کیا مقاصد تھے۔۔