چودہ اگست کو ایندھن کی فراہمی یقینی بنائیں ‘ تحریک انصاف کے رہنماؤں کی پٹرول پمپ مالکان کارکنوں کو ہدایت

جمعرات 7 اگست 2014 18:02

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7اگست۔2014ء) پاکستان تحریکِ انصاف نے پٹرول پمپ کے مالکان کارکنوں اور ہمدردوں سے کہا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آزادی مارچ کے روز ایندھن کی کمی نہ ہونے پائے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری، نائب صدر راجہ طارق محبوب کیانی اور پی ٹی آئی شمالی پنجاب کے صدر صداقت علی عباسی نے چالیس سے زیادہ پٹرول پمپوں کے مالکان کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا اور اس دوران 14 اگست کو ایندھن کی دستیابی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

خصوصی بات چیت کرتے ہوئے پی ٹی آئی پنجاب کے نائب صدر راجہ طارق محبوب کیانی نے کہا کہ پارٹی کے ایسے کارکنان اور ہمدرد جو پٹرول پمپوں کے مالکان ہیں، پی ٹی آئی پنجاب کے صدر نے ان سے اپیل کی ہے کہ وہ آنے والے دنوں کے لیے پٹرول گئی ہے تاکہ وہ مخصوص پٹرول فلنگ اسٹیشنوں کو استعمال کرسکیں۔

(جاری ہے)

راجہ طارق محبوب نے کہا کہ اس بات کا امکان ہے کہ حکومت پی ٹی آئی کے کارکنان کو اسلام آباد لانے والی بھاری گاڑیوں کے لیے ایندھن کی فراہمی پر پابندی عائد کردے۔

شمالی پنجاب میں پی ٹی آئی کے صدر صداقت علی عباسی نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے رہنماوٴں اور کارکنوں کی سادہ لباس پولیس اہلکاروں کی جانب سے نگرانی کی جارہی ہے اور جلد ہی پارٹی رہنماوٴں کے خلاف کارروائی شروع ہوجائیگی۔انہوں نے کہا کہ پولیس اور اسپیشل برانچ میں ہمارے کچھ دوستوں اور ہمدردوں نے ہمیں متوقع گرفتاری کے بارے میں پارٹی کا آگاہ کیا پارٹی نے اپنے تمام رہنماوٴں اور متحرک کارکنوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ گرفتاری سے بچنے کے لیے پارٹی قیادت کے ساتھ رابطے میں رہیں۔

متعلقہ عنوان :