ڈبلیو ایچ او نے ایبولا کو صحت کی عالمی ایمرجنسی قرار دے دیا،
وائرس کی شدت کے باعث اس کے ممکنہ نتائج سنگین ہو سکتے ہیں ،عالمی ادارہ صحت
جمعہ 8 اگست 2014 20:10
نیویارک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8اگست 2014ء)اقوامِ متحدہ کی ذیلی تنظیم عالمی ادار ہ صحت نے مغربی افریقہ سے پھیلنے والی بیماری ایبولا کو صحت کی بین الاقوامی ایمرجنسی قرار دیدیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے حکا م نے بتایا کہ وائرس کی شدت کے باعث اس کے ممکنہ نتائج سنگین ہو سکتے ہیں۔
(جاری ہے)
یہ اعلان سوئٹزرلینڈ میں ماہرین کے ایک ہنگامی اجلاس کے بعد کیا گیا اس برس مغربی افریقہ میں ایبولا وائرس سے 930 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
اقوامِ متحدہ کے عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ اس بیماری کا پھیلاوٴ ایک غیر معمولی واقعہ ہے بیماری کے دیگر ممالک میں پھیلنے کے بہت سنگین نتائج ہو سکتے ہیں کیونکہ اس وائرس کی مرض پیدا کرنے کی صلاحیت بہت زیادہ ہے۔ادارے نے ایک بیان میں کہا کہ ایبولا کے بین الاقوامی سطح پر پھیلاوٴ کو روکنے کے لیے بین الاقوامی تعاون سے بھر پور ردِ عمل ضروری ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.