کارکنوں رکاوٹیں ہٹاتے جاؤں اور ہر حال میں پہنچوں: طاہر القادری
جمعہ 8 اگست 2014 00:04
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اگست۔2014ء) کارکنوں رکاوٹیں ہٹاتے جاؤ اور ہر حال میں پہنچوں، طاہرالقادری کی پکار۔ کہتے ہیں وہ لاہور ہائیکورٹ کو ذاتی ضمانت دیتے ہیں کہ کنٹینرز ہٹا دئیے جائیں تو کوئی بدامنی نہیں ہو گی۔پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکڑ طاہر القادری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پولیس نے کنٹینرز ہٹانے کے دوران کارکنوں سے تصادم کیا اور پولیس کی کارروائی میں ایک کارکن جاں بحق ہوا جبکہ بھکر میں پولیس کی فائرنگ سے 6 کارکن زخمی ہو گئے ہیں کارکن بھکر سے یوم شہدا کی تقریب میں شرکت کے لئے آ رہے تھے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا حکومتی اقدامات پر دکھ اور افسوس ہوا ہے۔ کارکن غیر مسلح اور پرامن تھے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں پولیس منہاج القرآن پر قبضہ کرنا چاہتی تھی اور پولیس میرے اہل خانہ کو قتل کرنا چاہتا تھی۔(جاری ہے)
طاہر القادری نے کہا سانحہ ماڈل ٹاؤن کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کارکنوں کو پرامن رہنے کی اپیل کرتا ہوں اور لاہور ہائیکورٹ کو ذاتی طور پر یقین دہانی کرواتا ہوں کہ یوم شہدا پر کسی قسم کی بدامنی نہیں ہو گی۔
انہوں نے کہا ہم پاکستان میں حقیقی جمہوریت لانا چاہتے ہیں عوام آئین کی بالادستی چاہتی ہے ، عوام پاکستان میں معاشی اور قانونی انصاف چاہتی ہے۔ طاہر القادری کا مزید کہنا تھا پولیس نے کارکنوں کو گھروں سے گرفتار کیا اور جہاں مرد نہیں ملے وہاں سے خواتین کو گرفتار کیا گیا۔ طاہر القادری نے کہا کارکن حوصلہ نہ ہاریں، رکاوٹین توڑ کر لاہور پہنچیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 57 ہزار سے تجاوزکرگئی
-
شہبازشریف سعودی عرب روانہ ، وزیراعظم ریاض میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے
-
وزیراعظم کا کسانوں کیلئے بڑا قدم،وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
-
ہم سسٹم کے تابع ہوئے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے‘ جسٹس منصور علی شاہ
-
وزیراعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.