ملائیشین ایئر لائن حادثے کے بعد روس نے یورپی وامریکی کمپنیوں کیلئے فضائی حدود بند کرنے پر غور شروع کردیا

ہفتہ 9 اگست 2014 17:11

ملائیشین ایئر لائن حادثے کے بعد روس نے یورپی وامریکی کمپنیوں کیلئے ..

ماسکو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9اگست 2014ء) امریکہ اور یورپی ممالک کے طیاروں پر روسی فضائی حدود میں پرواز کرنے پر پابندی کے امکانات کے پیش نظر بڑی فضائی کمپنیوں نے متبادل فضائی راستوں پر غور شروع کردیا۔ امریکہ کی ڈیلٹا ایئر لائن نے کہا ہے کہ اگر روس نے اپنی فضائی حدود میں امریکی طیاروں کے گزرنے پر پابندی عائد کی تو متبادل روٹ اختیار کیا جاسکتا ہے اس سلسلے میں ایئر لائن نے پہلے ہی نئے راستوں پر غور شروع کردیا ہے، روس، یوکرین کی فضائی حدود سے گزرنے والے ملائیشین ایئر لائن کے طیارے کو مار گرائے جانے سے پیدا ہونیوالی صورتحال کے بعد یورپی وامریکی طیاروں کی روسی فضائی حدود سے گزرنے پر پابندی عائد کرنے پر غور کررہا ہے۔

ڈیلٹا ایئر لائن نے کہا ہے کہ اگر سائبیریا کی فضائی حدود میں پروازوں پر پابندی عائد کی گئی تو اس کی 12 سروسز متاثر ہوسکتی ہیں،ڈیلٹا پہلی فضائی کمپنی ہے جس نے اعلان کیا ہے کہ وہ متبادل فضائی راستوں پر غور کررہی ہے، ڈیلٹا نے ایک بیان میں کہا کہ وہ عالمی فضائی کمپنی ہونے کے ناطے ہمیشہ عالمی سیاسی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے محفوظ فضائی راستوں کا انتخاب کرتی ہے۔

(جاری ہے)

روس کی طرف سے یورپی و امریکی فضائی کمپنیوں کو اپنی فضائی حدود میں پابندی کے امکانات کی وجہ سے فضائی کمپنیوں کے شیئرز میں کمی واقع ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :