امریکی ایئرپورٹ سیکیورٹی حکام نے منشیات کی تلاش کیلئے کیوی کرکٹر جمی نیشام کے کرکٹ بیٹ میں سوراخ کردیے

ہفتہ 9 اگست 2014 20:03

امریکی ایئرپورٹ سیکیورٹی حکام نے منشیات کی تلاش کیلئے کیوی کرکٹر جمی ..

ویلنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9اگست 2014ء) امریکی ایئرپورٹ سیکیورٹی حکام نے منشیات کی تلاش میں ویسٹ انڈیز سے وطن واپس آنے والے کیوی کرکٹر جمی نیشام کے کرکٹ بیٹ میں سوراخ کردیے۔

(جاری ہے)

نیشام نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے اس بیٹ کی تصاویر بھی شائع کی ہیں،انھوں نے لکھاکہ اگر آپ کرکٹ کے بڑے پلیئر ہوں اور امریکا کے ذریعے کسی ملک کا سفر کررہے ہیں تو وہ آپ کے بیٹ میں منشیات کے شبہ میں سوراخ بھی کرسکتے ہیں۔ ممکنہ طور پر امریکی ایئرپورٹ حکام نے طاقتور ڈرل مشین سے ایسا کیا۔واضح رہے کہ نیشام کیریبیئن پریمیئر لیگ میں ایمیزون واریئرز کی نمائندگی کرنے کے بعد بذریعہ امریکا طویل مسافت کے بعد وطن واپس پہنچے ہیں۔

متعلقہ عنوان :