پنجاب میں جانوروں کی تعداد 5.5کروڑ سے زائد ہیں،

ربیع چارہ جات کے پیداواری منصوبہ برائے سال 2014-15 کی منظوری کے لیے اعلیٰ سطحی اجلاس کل ہوگا

ہفتہ 9 اگست 2014 22:29

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9اگست 2014ء ) پنجاب میں جانوروں کی تعداد 5.5کروڑ سے زائد ہیں اور ان میں سالانہ 4فیصد سے زیادہ اضافہ ہورہاہے۔ مویشیوں کی بہتر نشوونما کے لیے سبز چارے کی پیداوار میں اضافہ ضروری ہے ۔مستقبل کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے ملکی کی بڑھتی ہوئی آبادی کی دودھ اور گوشت کی ضرورت پوری کرنے کے لیے ہمیں چارے کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ کرنا ہوگا ۔

پنجاب میں پاکستان کے چارہ جات کے کل رقبہ کا 80فیصد یعنی 48لاکھ ایکڑ رقبہ پر چارہ جات کاشت ہوتے ہیں۔ربیع کے چاروں کا رقبہ ساڑھے 25 لاکھ ایکڑ سے زائد ہے ۔ربیع چارہ جات کے پیداواری منصوبہ برائے سال 2014-15 کی منظوری کے لیے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس مورخہ 11اگست بروز سوموار صبح 10بجے ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے لائبریری ھال کے کمیٹی روم میں منعقد ہوگا ۔

(جاری ہے)

اس اجلاس کی صدارت ڈاکٹر مسعود قادر ڈائریکٹر اڈاپیٹوریسرچ پنجاب کریں گے۔ اس اجلاس میں شرکت کے لیے زرعی یونیورسٹی فیصل آبادکے شعبہ اگرانومی کے چیئرمین کے علاوہ ڈائریکٹر فاڈر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ سرگودھا ، کوآرڈینیٹر چارہ جات این اے آر سی اسلام آباد، ڈائریکٹر ٹیکنالوجی ٹرانسفر انسٹی ٹیوٹ پی اے آر سی فیصل آباد ، ڈائریکٹر ایگری کلچر انفارمیشن پنجاب ، ڈائریکٹر ریپڈ سائل فرٹیلیٹی لاہور ، ڈائریکٹر بارانی ایگریکلچر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ چکوال، ڈائریکٹر ایرڈ زون ریسرچ انسٹی ٹیوٹ بھکر ، ڈائریکٹر پلانٹ پتھالوجی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ فیصل آباد ، ڈائریکٹر کراپ رپورٹنگ سروسز لاہور، ڈائریکٹر ایگرانومک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ فیصل آباد اور ڈائریکٹر انٹومالوجیکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ فیصل آباد کے نمائندگان کو مدعو کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :