کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور دیگر پرتشدد واقعات میں 6 افراد ہلاک
منگل 12 اگست 2014 11:40
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12اگست 2014ء) شہر قائد میں ٹارگٹ کلنگ اور دیگر پرتشدد واقعات میں 5 افراد ہلاک ہوگئے، زندگی کی بازی ہارنے والوں میں کالعدم تنظیم کے 2 مبینہ کارکن بھی شامل ہیں۔ کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن کی گلشن کنیز فاطمہ میں 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 افراد فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔
(جاری ہے)
فائرنگ کے نتیجے میں 2 نوجوان شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر اسپتال لے جانے کی کوشش کی گئی تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔
ڈیفنس کے علاقے خیابان مجاہد میں گھریلو جھگڑے پر قومی ایئرلائن کے سابق کپتان نے خودکشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔دوسری جانب سپرہائی وے پر جنجال گوٹھ میں پولیس مقابلے میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 2 ملزمان ہلاک ہوگئے،اس کے علاوہ لیاری کے علاقے دریا آباد میں رینجرز اہلکاروں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک مطلوب ٹارگٹ کلر ملا نادر مارا گیا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.