جارج کلونی کی منگیتر نے غزہ کمیشن میں شمولیت سے معذرت کرلی

منگل 12 اگست 2014 14:37

جارج کلونی کی منگیتر نے غزہ کمیشن میں شمولیت سے معذرت کرلی

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اگست۔2014ء) ہالی وڈ کے اسٹار جارج کلونی کی منگیتر لبنانی نڑاد برطانوی وکیل امل علم الدین نے اقوام متحدہ کے غزہ میں جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کی تحقیقات کرنے والے کمیشن کی رکنیت قبول کرنے سے معذرت کر لی ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق ایک بیان میں امل علم الدین نے کہا کہ "عالمی ادارے کی پیشکش ان کے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم موجودہ مصروفیات، جن میں آٹھ زیر سماعت مقدمات سر فہرست ہیں، کی وجہ سے میں بدقسمتی نے یو این کی آفر قبول نہیں کر سکتی۔

یاد رہے انہیں گذشتہ روز اقوام متحدہ نے غزہ میں جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کی تحقیقات کرنے والے کمیشن کی رکن نامزد کیا تھا۔ اس تین رکنی کمیشن کے سربراہ کینیڈا سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی قانون کے پروفیسر ولیم شباس ہیں اور تیسرے رکن سینی گال سے تعلق رکھنے والے انسانی حقوق کے ماہر داوٴدو دائن ہیں۔

متعلقہ عنوان :