حکومت نے پہلی غلطی اسلام آباد کو بند کرکے اورطاہرالقادری کو 14 گھنٹے طیارے میں بٹھاکر کی،یو سف رضا گیلانی
منگل 12 اگست 2014 18:31
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12اگست 2014ء) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ حکومت نے پہلی غلطی اسلام آباد کو بند کرکے اورطاہرالقادری کو 14 گھنٹے طیارے میں بٹھاکر کی۔ہم ہوتے تو عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری کا استقبال کرتے ۔
(جاری ہے)
سٹی کورٹ میں کراچی بار ایسوسی ایشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں میاں صاحب کو ڈرایا گیا مگر ہم نے کہا وہ اسلام آباد آئیں جلسہ کریں ہم انہیں سیکیورٹی فراہم کریں گے۔
ہم نے نہ فوج طلب کی اور نہ آرٹیکل 245 کا سہارا لیا ۔ آج کیوں کنٹینر کھڑے کئے جارہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ طاہرالقادری کو جہاز میں 14 گھنٹے روک کر ان کی پبلسٹی کی گئی ،حکومت اپنے انتخابی وعدوں کو پورا کرے ، وعدے پورے نہ ہونے پر مقبولیت کم ہوگی۔ صدر کراچی بار بیرسٹر صلاح الدین احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک مشکلات کا شکار اور جمہوری نظام خطرے میں ہے۔جمہوریت پر شب خون مارنے کی کوشش کی گئی تو وکلا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.