جامعہ کراچی: ایوننگ پروگرام میں ماسٹراور ڈپلومہ پروگرام (2014-15 ء ) کی داخلہ فہرست جاری کردی گئی

منگل 12 اگست 2014 20:07

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12اگست 2014ء) جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کے اعلامیے کے مطابق ایوننگ پروگرام میں ماسٹراور ڈپلومہ پروگرام (2014-15 ء ) کی داخلہ فہرست جاری کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ داخلہ فہرست میں جن امیدواروں کے نام آچکے ہیں وہ اپنی داخلہ فیس 15 تا22 اگست 2014 ء ڈین فیکلٹی آف آرٹس کے کونسل روم میں دوپہرساڑھے تین تاشام ساڑھے سات بجے تک جمع کراسکتے ہیں۔

علاوہ ازیں ایسے طلبہ وطالبات جوجاری کردہ داخلہ فہرست سے مطمئن نہیں ہیں وہ 15 تا22 اگست 2014 ء تک یونیورسٹی میں واقع یوبی ایل کیمپس برانچ سے 500/= روپے کے عوض کلیم فارم حاصل/ جمع کراسکتے ہیں۔واضح رہے کہ قابل جوازکلیم فارم کی حتمی فہرست 25 اگست 2014 ء کو جاری کردی جائے گی۔جبکہ تدریس کا آغاز بھی 25 اگست سے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :