ٹی وی چینل پر رمضان بازاروں کی سیکیورٹی کیلئے جاری کیے جانے والا خط جعلی ہے‘ ترجمان پنجاب پولیس

منگل 12 اگست 2014 21:22

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12اگست 2014ء ) مقامی ٹی وی چینل پر رمضان بازاروں کی سکیورٹی کے لئے جاری کیے جانے والا خط جعلی ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق حقائق کے مطابق آر پی او راولپنڈی کے آفس سے مورخہ 04-07-2014کوراولپنڈی ریجنز کے تمام افسروں کو رمضان بازاروں کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لئے ہدایات جاری کی گئیں تھیں جن میں سر دست یہ کہا گیا تھا کہ تمام بازاروں میں لیڈیز پولیس کی ڈیوٹی ضروری ہونی چاہئے۔

(جاری ہے)

اس خط میں کہیں پر بھی بازاروں میں خوبصورت لیڈیز پولیس کی تعیناتی کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا تھا اور نہ ہی ایسی اخلاق سے گری ہوئی ہدایات پولیس فورس کو جاری کی جا سکتی ہیں۔اس سلسلے میں جاری کیا گیا اصل خط میڈیا کو فراہم کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :