ماوٴنٹ بلانک سر کرنے کی کوشش کرنے والے پانچ کوہ پیماوٴں کی لاشیں مل گئیں

بدھ 13 اگست 2014 17:29

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اگست۔2014ء)یورپ کی بلند ترین چوٹی سر کرنے کی کوشش کرنے والے پانچ کوہ پیماوٴں کی لاشیں بدھ کے روز مل گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ایک گائیڈ سمیت چھ افراد پر مشتمل ایک گروپ گزشتہ روز سخت موسم کے باعث لاپتہ ہو گیا تھا۔ رواں برس کوہ پیمائی کے سیزن میں اس چوٹی کو سر کرنے کی کوشش کرنے والے متعدد کوہ پیماوٴں کی ہلاکت ہو چکی ہے۔ دو اگست کو بیلجیئم کے دو شہری جبکہ جولائی کی 15 سے 30 تاریخ کے دوران چھ کوہ پیما ہلاک ہوئے۔