سنیل گواسکر ٹریفک حادثے میں بال بال بچ گئے

بدھ 13 اگست 2014 20:09

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13اگست 2014ء)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سنیل گواسکر ایک کار حادثہ میں بال بال بچ گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اتوار کو اس وقت پیش آیا جب وہ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان چوتھے ٹسٹ کے مکمل ہونے کے بعد مانچسٹر سے لندن کا سفر کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق گواسکر جو کہ ایک سپورٹس چینل کی کامنٹری ٹیم کے رکن ہیں، اپنے ساتھی کامنٹریٹرز مارک نیکولاس اور قریبی دوست چندریش پٹیل کے ساتھ گاڑی میں سفر کر رہے تھے جو حادثہ کا شکار ہو گئی اس موقع پر گواسکر پچھلی نشست پر بائیں جانب بیٹھے ہوئے تھے جبکہ ان کے ساتھ نکولاس بھی موجود تھے اور یہ گاڑی مخالف سمت سے آنے والی کار سے ٹکرا گئی۔

گواسکر کے ڈرائیور نے موقع پر تیزی سے ردعمل نہیں کیا کیونکہ گیلی سڑک پر گاڑی جلد قابو میں نہیں آئی اور اس نے دوسری گاڑی کو ٹکر مار دی۔ حادثے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گواسکر نے کہا کہ معمولی چوٹ آئی ہے میں مکمل صحت یاب ہوں۔ میں ڈرائیور کو تنبیہ کی تھی کہ گاڑی آہستہ چلائے، مگر تیز رفتاری کے باعث یہ حادثہ پیش آ گیا۔