وفاقی دارلحکومت میں جنوب مشرقی ایشیاء کا بلند ترین قومی پرچم لہرا دیا گیا

جمعرات 14 اگست 2014 17:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اگست۔2014ء )وفاقی دارلحکومت میں جنوب مشرقی ایشیاء کا بلند ترین قومی پرچم لہرا دیا گیا۔پاکستان کا یہ قومی پرچم 215 فٹ بلند ہے۔

(جاری ہے)

ملک کے 68 ویں یومِ آزادی پر لہرائے جانے والے اس قومیپرچم کی لمبائی60 فٹ اور چوڑائی40 فٹ ہے۔قومی پرچم کے پول کا وزن 30 ٹن ہے۔سی ڈی اے نے نہایت قلیل مدت میں اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔یہ قومی پرچم زیرو پوائنٹ کے قریب اسلام آباد ہائی وے اور سیکٹر H-8 کے درمیان نصب کیا گیا ہے