جڑواں شہروں کی مارکیٹوں میں کپڑوں کے سرخ،سبز اور سفید رنگ نایاب ہوگئے

جمعرات 14 اگست 2014 21:27

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اگست۔2014ء) جڑواں شہروں کی مارکیٹوں میں کپڑوں کے تین رنگ نایاب ہوگئے ہیں۔ دکانداروں کے مطابق گزشتہ تین روز کے دوران صارفین کی اکثریت نے سرخ،سبز اور سفید رنگ کے کپڑے سب سے زیادہ خریدے ہیں جس کے باعث ان رنگوں کے کپڑے نایاب ہوتے جا رہے ہیں کہ کیونکہ مارچ کے باعث لاہور و کراچی جانے والی سڑکیں بند ہونے کے باعث نیا مال بھی مارکیٹوں میں نہیں لایا جاسکتا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جشن آزدی، انقلاب و لانگ مارچ کے حوالے سے گزشتہ ہفتے سے جاری سرگرمیوں تیزی کے ساتھ کپڑوں کی مارکیٹوں میں بھی ایک بحران سا سامنے آ رہا ہے جہاں تین رنگوں کے کپڑے مارکیٹ سے نایاب ہوتے جا رہے ہیں۔ دکانداروں کے مطابق تحریک انصاف، عوامی تحریک اور یوم آزادی کی مناسبت سے لوگ زیادہ تر سرخ ، سبز اور سفید رنگ کے کپڑے مارکیٹ سے سب سے زیادہ خریدے گئے ہیں جس کے باعث ان رنگوں کے کپڑے مارکیٹ سے تقریباً ختم ہو گئے ہیں-