پشاور میں طوفانی بارشوں اور ژالہ باری کے باعث جاں بحق ہونے والے سات بچوں سمیت سولہ افراد کو سپرد خاک کر دیا گیا

ہفتہ 16 اگست 2014 17:09

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اگست۔2014ء) صوبائی دارلحکومت پشاور میں طوفانی بارشوں اور ژالہ باری کے باعث جاں بحق ہونے والے سات بچوں سمیت سولہ افراد کو سپرد خاک کر دیا گیا ہے جبکہ ہسپتالوں سے درجنوں افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا ہے ۔ صوبائی دارلحکومت پشاور کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز بارش اور ژالہ باری کے باعث سولہ سے زائد افراد جاں بحق ہو ئے تھے جن میں سات بچے بھی شامل تھے ۔

(جاری ہے)

جاں بحق ہونے والے سولہ افراد کو شہر کے مختلف قبرستانوں میں سپرد خاک کر دیاگیا ہے ۔ ان کے نماز جنازے اٹھتے ہی علاقوں میں شدید کہرام مچا اور اولدین پر سکتی چھائی ۔ ہر ایک آنکھ آشبکبار تھی ۔ تاہم کسی بھی منتخب نمائندے نے جاں بحق ہونے والے افراد کے جنازوں میں شرکت نہیں کی تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزراء اور اراکین کے تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں شرکت کے باعث جاں بحق ہونے والے افرادکے رشتہ داروں کے صوبائی حکومت اور منتخب نمائندوں پر شدید تنقیدکی ۔

متعلقہ عنوان :